تعمیری

قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )

معنی

١ - تعمیر سے متعلق، عمارتی، تعمیر کا۔ "تعمیری سامان کی بڑھتی ہوئی گرانی بھی بڑی تشویشناک ہے۔"      ( ١٩٧٦ء، جنگ، کراچی، ٢٦ نومبر، ٤ ) ٢ - افادی اصلاحی یا ترقی و بہبود کے امور سے متعلق (تخریبی کی ضد)۔ "جماعت سے مفید و تعمیری کام لینے کا اصلی راز اس کی خوش تربتی، باضابطگی اور انتظام میں مضمر ہے۔"      ( ١٩١٥ء، فلسفہ اجتماع، ٢٣٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تعمیر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے 'تعمیری' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩١٥ء میں "فلسفہ اجتماع" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تعمیر سے متعلق، عمارتی، تعمیر کا۔ "تعمیری سامان کی بڑھتی ہوئی گرانی بھی بڑی تشویشناک ہے۔"      ( ١٩٧٦ء، جنگ، کراچی، ٢٦ نومبر، ٤ ) ٢ - افادی اصلاحی یا ترقی و بہبود کے امور سے متعلق (تخریبی کی ضد)۔ "جماعت سے مفید و تعمیری کام لینے کا اصلی راز اس کی خوش تربتی، باضابطگی اور انتظام میں مضمر ہے۔"      ( ١٩١٥ء، فلسفہ اجتماع، ٢٣٤ )

اصل لفظ: تَعْمِیر