تعمیلی

قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )

معنی

١ - تعمیل سے متعلق، تعمیل طلب۔ "برخودار محب علی کا کارڈ بھی جو بہت مدت ہوئی آیا تھا اسی طرح تعمیلی مٹھے میں رکھا ہے، ان کو بھی اب تک جواب نہیں لکھا۔"      ( ١٨٩٥ء، مکتوبات حالی، ٣٥:٢ ) ٢ - [ قانون ]  اجزائے احکام، حکام کے احکام کے مطابق وارنٹ سمن یا حکم نا مجات وغیرہ کسی فریق مقدمہ یا ملزم کو پہنچا دینا۔ "وارنٹ گرفتاری بروقت تعمیلی یا بلا تعمیلی بعد گزرنے چھ ماہ کے واپس ہونا چاہیے۔"      ( ١٨٩٥ء، ایکٹ نمبر، ١٠، ١٨٨٢، ٤٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تعمیل' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے 'تعمیلی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٥ء میں "مکتوبات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: عمل