تعیناتی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - تقرری، ماموری، ڈیوٹی، نوکری۔ "ہم ابھی شہر کی ہفت روزہ تعیناتی سے واپس آئے ہیں۔"      ( ١٩١٧ء، غدر دہلی کے افسانے، ٧:٢ ) ٢ - فوج، سپاہ، پولیس: کوئی گروہ جو کسی کام کے لیے تعینات کیا جائے گارڈ (جامع اللغات)۔

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تعینات' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'تعیناتی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٠ء میں "وقائع خاندان بنگلش" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تقرری، ماموری، ڈیوٹی، نوکری۔ "ہم ابھی شہر کی ہفت روزہ تعیناتی سے واپس آئے ہیں۔"      ( ١٩١٧ء، غدر دہلی کے افسانے، ٧:٢ )

اصل لفظ: تِعیُّن
جنس: مؤنث