تغسیل

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - بکثرت پانی بدن پر بہانا، (میت کو) غسل دینا، نہلانا۔  وہی کرتا ہے اپنے ہاتھ تکفیں نماز میت و تغسیل و تدفیں      ( ١٨٥٥ء، ریاض المسلمین، ٤٦ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٨٨ء میں "ہدایات ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: غسل
جنس: مؤنث