تفقہ
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - علم فقہ سیکھنا یا سمجھنا، علم و فضل میں ماہر ہونا۔ "حضرت علی سے مروی ہے کہ ایسی عبادت سے کوئی فائدہ نہیں جو تفقہ سے خالی ہو۔" ( ١٩٦٠ء، گل کدہ (جعفری)، ١٣٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٠٩ء میں "دیوان شاہ کمال" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - علم فقہ سیکھنا یا سمجھنا، علم و فضل میں ماہر ہونا۔ "حضرت علی سے مروی ہے کہ ایسی عبادت سے کوئی فائدہ نہیں جو تفقہ سے خالی ہو۔" ( ١٩٦٠ء، گل کدہ (جعفری)، ١٣٢ )
اصل لفظ: فقہ
جنس: مذکر