تقدیس
معنی
١ - پاکیزگی، پاکیزگی بیان کرنا، پاکی کی طرف نسبت کرنا۔ "خود جمادات کا وجود خدا کی تسبیح، خدا کی تقدیس اور خدا کی واحدانیت کی شہادت ہے" ( ١٩٠٣ء، الکلام، ١٥٨:٣ ) ٢ - [ مسحیت ] (خدا کے نام سے) پاک کرنا، پاک کرنے کی رسم ادا کرنا۔(English-Urdu Dictionary of Christian Terminology, 26) ٣ - پاگیزہ و مقدس بنانا یا قرار دینا۔ "١٨٦١ء کی نوروز کو نئی رجمنٹوں کے علم ہائے جنگ کی تقدیس کی رسم عمل میں آئی" ( ١٩٢٥ء، تاریخ یورپ جدید، ٥٠٦ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفصیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں عربی زبان سے داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "مکمل مجموعہ لیکچرز و اسپیچز" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - پاکیزگی، پاکیزگی بیان کرنا، پاکی کی طرف نسبت کرنا۔ "خود جمادات کا وجود خدا کی تسبیح، خدا کی تقدیس اور خدا کی واحدانیت کی شہادت ہے" ( ١٩٠٣ء، الکلام، ١٥٨:٣ ) ٣ - پاگیزہ و مقدس بنانا یا قرار دینا۔ "١٨٦١ء کی نوروز کو نئی رجمنٹوں کے علم ہائے جنگ کی تقدیس کی رسم عمل میں آئی" ( ١٩٢٥ء، تاریخ یورپ جدید، ٥٠٦ )