تقریباً

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - قریب قریب، تخمینی طور پر، اندازاً۔ "ہندوستان کا بھی تقریباً یہی حال ہے۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ١٥:٥ ) ٢ - کسی تقریب یا سلسلہ سے ضمناً، موقع سے، موقع کی مناسبت سے، برسبیل تذکرہ۔ "تقریباً تمہارا ذکر درمیان میں آیا ہے۔"      ( ١٨٥٩ء، خطوط غالب، ١٧٤ ) ٣ - ضمناً، ذلی طور پر۔ "پسودن اور ہپسو دن کا ذکر تقریباً اوپر لکھ آیا ہوں۔"      ( ١٩٦٣ء، لطائف غیبی (افادات غالب)، ٥٦ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'تقریب' کے ساتھ 'اً' بطور لاحقۂ نسبت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٥٩ء کو "خطوط غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: قرب