تقویم

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ نجوم ]  وہ کتاب جس میں سال بھر کی تاریخیں، ستاروں کے مقامات اور گرہن وغیرہ کا بیان ہوتا ہے، پترا، جنتری۔  منجّمکی تقویمِ فردا ہے باطل گرے آسماں سے پرانے ستارے      ( ١٩٣٨ء، ارمغانِ حجاز، ٢٦٨ ) ٢ - عام سالانہ جنتری، تعین تاریخ ماہ و سال کا کوئی بھی مروجہ نظام۔ "ایک سادہ سا ابتدائی طریقہ رائج تھا جو ممکن ہے کہ اس زمانے سے بھی تقویم ثریّا ( Calender of the pleiades) سے متاثر ہو چکا ہو۔"      ( ١٩٦٨ء، اردو ائرصعارف اسلامیہ، ٤٧٧:٣ ) ٣ - وہ کتاب جس سے دو یا زیادہ مروجہ نظام سالانہ کی تاریخیں وسنین کی تعین و تطبیق کی جاسکتی ہو۔ "اہل علم خصوصاً تحقیقی کام کرنے والوں کو ہمیشہ ایسی تقویم کی ضرورت رہتی ہے جس سے ہجری اور عیسوی سنوں کی مطابقت معلوم ہو سکے۔"      ( ١٩٥٢ء، تقویم ہجری و عیسوی، ج ) ٥ - درست رکھنا، سیدھا رکھنا، قائم کرنا یا رکھنا، قیام۔ "بعض اسباب اسکے برعکس وہ ہیں جو تقویم نبض میں (نبض کے بنانے میں) داخل نہیں ہیں۔"      ( ١٩٣٢ء، رسالہ نبض، ٥٧ ) ٦ - بنیاد، قوام، خمیر، مادہ، مزاج، جبلت و فطرت۔ "اللہ تعالٰی نے ہر انسان کا احسن تقویم میں ہونا بیان فرمایا ہے۔"      ( ١٩٧٦ء، معارف القرآن، ٥٧٧:٨ ) ٧ - تشکیل، اصطلاح، درستگی۔ "عُزلت اور تنہا پسندی کا مقصد دنیا بیزاری اور مردم بیزاری نہیں تھا بلکہ صرف یہ تھا کہ اپنے نفس کی تقویم کر سکے۔"      ( ١٩٦٠ء، گل کدہ، جعفری، ٢٣٩ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - عام سالانہ جنتری، تعین تاریخ ماہ و سال کا کوئی بھی مروجہ نظام۔ "ایک سادہ سا ابتدائی طریقہ رائج تھا جو ممکن ہے کہ اس زمانے سے بھی تقویم ثریّا ( Calender of the pleiades) سے متاثر ہو چکا ہو۔"      ( ١٩٦٨ء، اردو ائرصعارف اسلامیہ، ٤٧٧:٣ ) ٣ - وہ کتاب جس سے دو یا زیادہ مروجہ نظام سالانہ کی تاریخیں وسنین کی تعین و تطبیق کی جاسکتی ہو۔ "اہل علم خصوصاً تحقیقی کام کرنے والوں کو ہمیشہ ایسی تقویم کی ضرورت رہتی ہے جس سے ہجری اور عیسوی سنوں کی مطابقت معلوم ہو سکے۔"      ( ١٩٥٢ء، تقویم ہجری و عیسوی، ج ) ٥ - درست رکھنا، سیدھا رکھنا، قائم کرنا یا رکھنا، قیام۔ "بعض اسباب اسکے برعکس وہ ہیں جو تقویم نبض میں (نبض کے بنانے میں) داخل نہیں ہیں۔"      ( ١٩٣٢ء، رسالہ نبض، ٥٧ ) ٦ - بنیاد، قوام، خمیر، مادہ، مزاج، جبلت و فطرت۔ "اللہ تعالٰی نے ہر انسان کا احسن تقویم میں ہونا بیان فرمایا ہے۔"      ( ١٩٧٦ء، معارف القرآن، ٥٧٧:٨ ) ٧ - تشکیل، اصطلاح، درستگی۔ "عُزلت اور تنہا پسندی کا مقصد دنیا بیزاری اور مردم بیزاری نہیں تھا بلکہ صرف یہ تھا کہ اپنے نفس کی تقویم کر سکے۔"      ( ١٩٦٠ء، گل کدہ، جعفری، ٢٣٩ )

اصل لفظ: قوم
جنس: مؤنث