توانائی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - طاقت، زور، بل۔ "اردو زبان میں ابھی تک وہ توانائی پیدا نہیں ہوئی تھی جو ایک زبان کے ادب کے لیے ضروری ہے۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٤٠ ) ٢ - [ طبیعات ]  توانائی سے مراد وہ قابلیت ہے جو کوئی کام کر سکے یا کچھ ہلا سکے جو دھکا دے سکے یا گھسیٹ سکے۔ "آواز ایک قسم کی توانائی ہے جو کسی چیز کے ارتعاش سے پیدا ہوتی ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، حرف و معنی، ٧ )

اشتقاق

فارسی زبان سے اسم مشتق ہے۔ اسم صفت 'توانا' کے ساتھ 'ئی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں فارسی سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - طاقت، زور، بل۔ "اردو زبان میں ابھی تک وہ توانائی پیدا نہیں ہوئی تھی جو ایک زبان کے ادب کے لیے ضروری ہے۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٤٠ ) ٢ - [ طبیعات ]  توانائی سے مراد وہ قابلیت ہے جو کوئی کام کر سکے یا کچھ ہلا سکے جو دھکا دے سکے یا گھسیٹ سکے۔ "آواز ایک قسم کی توانائی ہے جو کسی چیز کے ارتعاش سے پیدا ہوتی ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، حرف و معنی، ٧ )

اصل لفظ: تَوانا
جنس: مؤنث