توتلا
معنی
١ - تتلانے والا، جو حروف کا صحیح تلفظ نہ کر سکتا ہو (بچپن کی وجہ سے یا بیماری کے سبب)۔ "اگر کوئی شخص توتلا ہووے یا ہکلاتا ہووے . تو دربار میں عرض معروض نہ کرے۔" ( ١٨٥٦ء، فوائدالصبیان، ٨ ) ٢ - جس میں توتلا پن پایا جائے، تتلانے سے متعلق۔ "اس چڑیل کو اس کی توتلی باتیں بہت پسند ہیں گھنٹوں گود میں لیے کھیلا کرتی ہے۔" ( ١٩١٤ء، راج دلاری، ٧٨ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت رائج ہے ١٨٥٦ء کو "فوائدالصبیان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں