تپک
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - کسی پھوڑے پھنسی یا زخم وغیرہ میں رہ رہ کر جلن اور تڑپ کی کیفیت، ٹیس، (مجازاً) اضطراب۔ محبت میں سارا تپک کا مزا ہے ضرورت نہیں زخم دل کو دوا کی ( ١٩١١ء، نذر خدا، ٣٢٣ )
اشتقاق
ہندی سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٦٧٩ء کو "دیوان شاہ سلطان ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: تپک
جنس: مؤنث