تکلم
معنی
١ - کلام، بولنا، بات کرنا۔ "ان کے فضائل میں تکلِّم الٰہی کی فضیلت کو مستقل حیثیت دی گئی ہے۔" ( ١٩١٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٩٦ ) ٢ - بات چیت، بول چال، روزمرّہ۔ "بے الف ناجائز کیا گیا ہے اس لیے یہ تکلّم اور روزمرّہ میں الف کے ساتھ بولا جاتا ہے۔" ( ١٨٦٣ء، تلخیص معلّٰی، ٦٠ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں