تھپکنا
قسم کلام: فعل متعدی
معنی
١ - ہتھیلی یا کسی چپٹی چیز سے آہستہ آہستہ ضرب لگانا، تھپکی دینا۔ "ماں نے گلے لگا کر جو تھپکا تو مہ پارہ سو گئی۔" ( ١٩٠٢ء، طلسم نوخیز جمشیدی، ١٢٣:٣ )
اشتقاق
ہندی زبان سے ماخوذ ہے۔ لفظ 'تھپک' کے ساتھ 'نا' بطور لاحقۂ مصدر لگایا گیا ہے اردو میں سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "حکایات سخن سنج" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں