تہوار

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ تقریب جس میں اجتماعی طور پر مقررہ تاریخ میں غم یا خوشی منائی جائے۔ (عید، ہولی، دیوالی وغیرہ)۔ "سال بھر کا تہوار ہے زندگی خیریت سے رہے۔"      ( ١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ٥٩ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ لفظ 'تیوہار' کی معرفہ شکل ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ تقریب جس میں اجتماعی طور پر مقررہ تاریخ میں غم یا خوشی منائی جائے۔ (عید، ہولی، دیوالی وغیرہ)۔ "سال بھر کا تہوار ہے زندگی خیریت سے رہے۔"      ( ١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ٥٩ )

جنس: مذکر