تین
قسم کلام: صفت عددی
معنی
١ - دو اور ایک، (ہندسوں میں)، 3۔ بھرپور جو تین ہاتھ مارے تن سے سر تین کے اتارے ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٦٥ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ'ترین' سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ تصرف کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو"کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: ترین