ثالثی
معنی
١ - پنچایت، پنچایت کا فیصلہ۔ "اگر سکیورٹی کونسل مصالحت یا ثالثی کے ذریعہ سیاسی گتھیوں کو نہ سلجھاتی تو دنیا میں اب تک تیسری جنگ شروع ہو چکی ہوتی۔" ( ١٩٥٢ء، امن کے منصوبے، ٢٦ ) ٢ - صلح صفائی کرانے کا عمل، بیچ بچاؤ کرانے یا بیچ میں پڑنے کی حالت۔ "مولانا شروانی کی ثالثی سے یہ بلا ٹلی۔" ( ١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٥٦٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'ثالث' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'ثلاثی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور ١٩٥٣ء میں "حیات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں