ثانیاً

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - پھر، مکرر یہ کہ، دوسرے، بعدازاں۔ "ثانیاً وہ رسالہ پیش ایسے طریقے سے کیا گیا کہ ہندوستان کی اسلامی جماعت اور اخبارات تک کو خبر نہ ہوئی۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٨٦:١ )

اشتقاق

عربی زبان میں صفت عددی 'ثانی' کے ساتھ عربی قواعد کے مطابق 'اً' بطور لاحقہ لگانے سے 'ثانیاً' بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٠٥ء میں افسوس کی "آرایش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پھر، مکرر یہ کہ، دوسرے، بعدازاں۔ "ثانیاً وہ رسالہ پیش ایسے طریقے سے کیا گیا کہ ہندوستان کی اسلامی جماعت اور اخبارات تک کو خبر نہ ہوئی۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٨٦:١ )

اصل لفظ: ثنی