ثرا
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - زمین کا سب سے نچلا مفروضہ طبقہ، پاتال، ہم ڈھونڈنے نکلے ہیں کھنڈر اس کے ثریٰ میں تھی بام ثریا سے بھی اونچی جو عمارت ( ١٩٣١ء، بہارستان، ٤٧٧ )
اشتقاق
اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور اسم مستعمل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصل معنی میں ہی اردو املا میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر