ثقالت
معنی
١ - بوجھل پن، بوجھ، بھاری پن، وزن، گرانی۔ "ہوا میں وہ نرماہٹ سے ملی ہوئی ثقالت موجود ہوتی ہے جو اس کو مخمور بنا کر شاعرانہ گفتگو کے مواقع پیدا کرتی ہے" ( ١٩١٢ء، یاسیمن، ١٩٧ ) ٢ - [ طبیعات ] وہ قدرتی داب یا دباؤ جو کسی شے کو اس کے حیزّ کی طرف کھینچتا ہے۔ "اکثر کہا جاتا ہے کہ ثقالت ایک کشش ہے اور زمین پر اس سبب سے اجسام گرتے ہیں کہ زمین ان کی کشش اپنی طرف کرتی ہے" ( ١٩٠٠ء، غربی طبیعات کی ابجد، ٢٨ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء میں "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں