جاری
معنی
١ - بہنے والا، رواں، بہتا ہوا۔ "زمین پر چشمہ جاری ہوتا ہے" ( ١٨٧٣ء، مطلع العجائب، ١٩٦ ) ٢ - لگاتار چلنے والا، متواتر استعمال میں آنے والا، رائج "اخباروں، رسالوں اور کتابوں میں وہ لفظ جاری ہو جاتا ہے" ( ١٩٢٨ء، سلیم، افادات سلیم، ١٨ ) ٣ - رواں، (زبان وغیرہ کے ساتھ) ادا ہونے والا۔ جاری زبان خشک پہ یہ ہے کہ اے خدا کر حاجتوں کو میرے محبوں کی تو روا ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٢:١ ) ٤ - اجرا، شروع، آغاز۔ "اسی سال کالج کی جماعتوں میں فوجی ڈرل جاری کی گئی" ( ١٩٣٥ء، چند، ہمعصر، ٢٢٤ ) ١ - (فرمان یا حکم وغیرہ کا) نفاذ (قانون) ڈگری پر عمل درآمد کا کاروائی۔ رات دن ہیں کرم وجود کے فرماں جاری چشمہ فیض ہے یا چشمۂ حیواں جاری ( ١٩٢٨ء، سرتاج سخن، ١٠٨ ) ٢ - کسی راستے یا علاقے میں سواری کا انتظام رائج ہونا۔ "مدراس میں ناگپور ہی کی لین (لائن) بھی اختتام کو پہنچی لیکن بالقعل جاری نہیں ہے" ( ١٨٦٢ء، کوہ نور، لاہور، جنوری ) ٣ - نصاب کا اجرا۔ "مدرسوں میں جو بڑی بڑی تاریخیں درس میں جاری ہیں ان میں کمتر ملکی معاملات صحیح اصول پر بالتصریح بیان کئے جاتے ہیں" ( ١٨٨٠ء، تاریخ ہندوستان، ٥٩:١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب مشتق اسم فاعل ہے اردو میں عربی سے ماحوذ ہے اور اصلی حالت اور منعی میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے ١٦٧٨ء میں غواصی کے"کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بہنے والا، رواں، بہتا ہوا۔ "زمین پر چشمہ جاری ہوتا ہے" ( ١٨٧٣ء، مطلع العجائب، ١٩٦ ) ٢ - لگاتار چلنے والا، متواتر استعمال میں آنے والا، رائج "اخباروں، رسالوں اور کتابوں میں وہ لفظ جاری ہو جاتا ہے" ( ١٩٢٨ء، سلیم، افادات سلیم، ١٨ ) ٤ - اجرا، شروع، آغاز۔ "اسی سال کالج کی جماعتوں میں فوجی ڈرل جاری کی گئی" ( ١٩٣٥ء، چند، ہمعصر، ٢٢٤ ) ٢ - کسی راستے یا علاقے میں سواری کا انتظام رائج ہونا۔ "مدراس میں ناگپور ہی کی لین (لائن) بھی اختتام کو پہنچی لیکن بالقعل جاری نہیں ہے" ( ١٨٦٢ء، کوہ نور، لاہور، جنوری ) ٣ - نصاب کا اجرا۔ "مدرسوں میں جو بڑی بڑی تاریخیں درس میں جاری ہیں ان میں کمتر ملکی معاملات صحیح اصول پر بالتصریح بیان کئے جاتے ہیں" ( ١٨٨٠ء، تاریخ ہندوستان، ٥٩:١ )