جاناں

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - محبوب، معشوق، پیارا۔  ہو رہا تھا قربت جاناں کا دھوکا بار بار آ رہی تھی متصل شانوں سے بوئے زلف یار      ( ١٩٢٨ء، فکر و نشاط، ٧٢ ) ٢ - [ تصوف ]  خدا کی صفت قیومی جس کی وجہ سے کل موجودات قائم ہیں۔ (مصباح التعرف، 88)

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر