جانم
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - محبوب، دلربا۔ جانم تمہارے روئے دل آرا میں جو بات سیمائے مہ میں، پھول کے رخسار میں بھی ہے ( ١٩٥٨ء، تارپیراہن، ١٣١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم 'جان' کے ساتھ فارسی ضمیر متکلم 'من' کی تخفیف 'م' لگنے سے 'جانم' بنا اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور ١٩٥٨ء میں "تارپیراہن" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث