جاہل

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ مجازا ]  وحشی، اجڈ؛ بداخلاق، بے ادب، گستاخ۔  ہر بات میں ہیں بے ادبی کے ہزار ڈھنگ ہو کس طرح نہ صحبت جاہل سے دل اچاٹ      ( ١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، دیوان، ١٢٨ ) ٢ - [ تصوف ]  سرکش مرید، طالب کاذب۔ (مصباح التعرف، 88) ١ - ان پڑھ، بے علم، ناواقف، بے خبر۔ "انگریز چینیوں کی حالت سے جاہل تھے۔"      ( ١٩٠٤ء، محاربات عظیم، ٢٦ ) ٢ - [ مجازا ]  نادان، بیوقوف۔ "تم لوگ کس قدر جاہل ہو، منات صرف ایک پتھر ہے۔"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٥:٢ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ان پڑھ، بے علم، ناواقف، بے خبر۔ "انگریز چینیوں کی حالت سے جاہل تھے۔"      ( ١٩٠٤ء، محاربات عظیم، ٢٦ ) ٢ - [ مجازا ]  نادان، بیوقوف۔ "تم لوگ کس قدر جاہل ہو، منات صرف ایک پتھر ہے۔"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٥:٢ )

اصل لفظ: جہل
جنس: مذکر