جبین
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - پیشانی، ماتھا۔ جبیں پر تلک ہاتھ میں ان کے مالا ہو درشن سے جن کے دلوں میں اجالا ( ١٩٠٩ء، مظہر المعرفت، ٢٩ )
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث