جتن

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کوشش، سعی، جدوجہد، دوڑ دھوپ۔ "اپنی جان لے کر خدا جانے کس جتن سے آئے ہیں۔"      ( ١٩١٥ء، سجاد حسین، طرحدار لونڈی، ٧٤ ) ٢ - تدبیر، تجویز، علاج، حیلہ۔ "سیکڑوں تدبیریں اور ہزاروں جتن کیے مگر ایک کوشش بھی کار گر نہ ہوئی۔"      ( ١٩٢٠ء، بنت الوقت، ٦٢ ) ٣ - محافظ۔  اے گیان کے کھان کے رتن ہو اس گیان رتن کے تیں جتن ہو      ( ١٧٠٠ء، من لگن، ٤٩ )

اشتقاق

سنسکرت کے اصل لفظ 'یتنہ' سے ماخوذ اردو زبان میں 'جتن' مستعمل ہے اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم اور گا ہے بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کوشش، سعی، جدوجہد، دوڑ دھوپ۔ "اپنی جان لے کر خدا جانے کس جتن سے آئے ہیں۔"      ( ١٩١٥ء، سجاد حسین، طرحدار لونڈی، ٧٤ ) ٢ - تدبیر، تجویز، علاج، حیلہ۔ "سیکڑوں تدبیریں اور ہزاروں جتن کیے مگر ایک کوشش بھی کار گر نہ ہوئی۔"      ( ١٩٢٠ء، بنت الوقت، ٦٢ )

اصل لفظ: یتنہ
جنس: مذکر