جتنا
معنی
١ - جس قدر، جس تعداد (یا مقدار یا درجہ) میں (اتنا کا مقابل)۔ آرزو آپ عشق سے آئینہ وفا ہوئے اتنا چمکتے جائیں گے جتنا کوئی مٹائے گا ( ١٩٢٦ء، فغان آرزو، ٦٦ ) ٢ - برابر، مساوی۔ "آپ یہاں کے کمینوں جتنی اردو بھی نہیں جانتے۔" ( ١٩٦٢ء، 'ساقی' جولائی، ٤٥ )
اشتقاق
اصلاً ہندی زبان کا لفظ ہے اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی کے ساتھ ہی ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں مستعمل ہے اور بطور اسم صفت اور گاہے بطور متعلق فعل مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - برابر، مساوی۔ "آپ یہاں کے کمینوں جتنی اردو بھی نہیں جانتے۔" ( ١٩٦٢ء، 'ساقی' جولائی، ٤٥ )