جج
معنی
١ - انصاف کرنے والا، (مقدمات) فیصل کرنے والا بڑا حاکم، قاضی، منصف۔ آنکھیں جو نہیں دیکھیں خالی ہیں دماغ ان کے اندھیر ہے دنیا میں منصف نہ کوئی جج ہے ( ١٩٠٧ء، رسالہ 'مخزن' دسمبر، ٦٩ ) ١ - عدالت دیوانی کا ایک عہدہ دار، عدالت عالیہ کا حاکم۔ "آپ کچہری میں چل کر جج صاحب سے مل لیجیے۔" ( ١٩١٠ء، مکاتیب امیر، ١٥ )
اشتقاق
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٨ء میں "کوہ نور" لاہور میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - عدالت دیوانی کا ایک عہدہ دار، عدالت عالیہ کا حاکم۔ "آپ کچہری میں چل کر جج صاحب سے مل لیجیے۔" ( ١٩١٠ء، مکاتیب امیر، ١٥ )