جذرالکعب

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ ریاضی ]  کوئی عدد اس رقم کا جذب الکعب کہلاتا ہے جو اس کو تین دفعہ آپس میں ضرب دینے سے حاصل ہو، جیسے : 2x2x28 تو 2, 8 کا جذر الکعب ہے؛ تیسرے درجے کا اتار۔ "لا کا جذر الکعب ما کے مربع کے بالعکس بدلتا ہے۔"      ( ١٩١٩ء، جبر و مقابلہ، ٣٣:١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جذر' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'کعب' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٩ء میں "جبر و مقابلہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر