جرأت

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - بہادری، دلیری، شجاعت، مردانگی۔ "یہ ایک ایسا اہم اور نازک فرض تھا کہ میں مدت تک اس کے ادا کرنے کی جرأت نہ کر سکا۔"      ( ١٩١١ء، سیرۃ النبی، ٥:١ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٧٤١ء میں "دیوان شاکر ناجی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بہادری، دلیری، شجاعت، مردانگی۔ "یہ ایک ایسا اہم اور نازک فرض تھا کہ میں مدت تک اس کے ادا کرنے کی جرأت نہ کر سکا۔"      ( ١٩١١ء، سیرۃ النبی، ٥:١ )

اصل لفظ: جرء
جنس: مؤنث