جراثیم

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - خورد بینی ذرہ، نبات یا کیڑا۔ "جراثیم ان تمام کپڑوں میں پہنچ گئے جو دھوبن کے ہاں موجود ہیں۔"      ( ١٩١٩ء، جوہر قدامت، ١٥٩ ) ٢ - [ مجازا ]  خصوصیات، صفات۔ "میں نے سمجھ لیا کہ وہ فوجی افسر بننے کے جراثیم رکھتا ہے۔"      ( ١٩٥٢ء، جوش (سلطان حیدر)، ہوائی، ٥١ )

اشتقاق

عربی زبان میں اسم 'جرثومہ' کی عربی قواعد کے تحت جمع ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ ١٩١٢ء میں "مقالات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر