جرم
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - گناہ، قصور، خطا؛ خلاف قانون کام۔ "جب معزز آدمی کوئی جرم کرتا تو تسامح کرتے۔" ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٣٣١:٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٥ء میں قائم کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - گناہ، قصور، خطا؛ خلاف قانون کام۔ "جب معزز آدمی کوئی جرم کرتا تو تسامح کرتے۔" ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٣٣١:٢ )
اصل لفظ: جرم
جنس: مذکر