جزیہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ شرعی محصول جو اسلامی حکومت غیر مسلم رعیت سے اس کی جان و مال کے تحفظ کے عوض میں وصول کرے۔ "آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے یہودیوں کو جزیہ سے معاف کر دیا تھا۔"      ( ١٩١١ء، سیرۃ النبی، ٤٥:١ )

اشتقاق

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء میں "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر