جستجو
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - ڈھونڈنے کا عمل، تلاش۔ رات بھر مشعل لیے پھرتا ہے تو کس کے لیے ماہ انور ہے سراپا جستجو کس کے لیے ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٤٤ )
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ امکان ہے کہ فارسی اسم 'جست' اور 'جو' پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث