جسد
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - جسم، بدن۔ بانگ اسرافیل ان کو زندہ کر سکتی نہیں روح سے تھا زندگی میں بھی تہی جن کا جسد ( ١٩٣٨ء، ارمغان حجاز، ٢٣٦ ) ٢ - زعفران، یا زعفرانی؛ خشک خون؛ بنی اسرائیل کا گئوشالہ۔ (اسٹین گاس؛ منتہی الادب)
اشتقاق
عربی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اور ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٩ء میں "دیوانِ شاہ سلطان ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: جسد
جنس: مذکر