جغرافیہ
معنی
١ - وہ علم جس میں زمین کی سطح شکل و صورت طبیعی حالات و کیفیات قدرتی اور سیاسی تقسیمیں آب و ہوا پیداوار آبادی وغیرہ سے بحث ہوتی ہے۔ "دنیا کا جغرافیہ جس قدر معلوم ہو چکا تھا اس کے علاوہ نئی آبادیوں کا پتہ لگتا ہے۔" ( ١٩٠٦ء، الکلام، ١٧:٢ ) ٢ - [ مجازا ] کسی بھی مقام یا محل کی تصوراتی تفصیلات۔ "جنت کا وہ جغرافیہ جو واعظوں کی زبانی سن چکے ہیں پیش نظر ہو گا۔" ( ١٩٢٣ء، مضامین شرر، ١٠٤:١ )
اشتقاق
اصلاً یونانی زبان کا لفظ ہے لیکن عربی زبان کے توسط سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "البرامکہ"میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں