جفا
معنی
١ - طلسم، ستم؛ زیادتی، نا انصافی۔ "اس جفا پر بھی وہ بیوفا باز نہیں آتی موے پر سو درے لگاتی ہے۔" ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٧٨ ) ٢ - [ تصوف ] سالک کے دل کو مشاہدے سے باز رکھنا نیز امور خلاف طبع سالک پیش آنا۔ (مصباح التعرف، 19) ٣ - مذہب کی رو سے اصول کی خلاف ورزی۔ "روایت ہے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے " ( ١٨٠٦ء، نورالہدایہ، ٨٣:١ )
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اصل لفظ 'جفاء' ہے اردو زبان میں چونکہ 'ہمزہ' کی آواز نہیں ہے لہٰذا ہمزہ کے حذف کے بعد 'جفا' مستعمل ہے۔ ١٥٠٣ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - طلسم، ستم؛ زیادتی، نا انصافی۔ "اس جفا پر بھی وہ بیوفا باز نہیں آتی موے پر سو درے لگاتی ہے۔" ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٧٨ ) ٣ - مذہب کی رو سے اصول کی خلاف ورزی۔ "روایت ہے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے " ( ١٨٠٦ء، نورالہدایہ، ٨٣:١ )