جفر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک علم کا نام جس میں حروف و اعداد کے ذریعے احوال غیب دریافت کرتے ہیں۔ "جفر کی تکمیل مولوی تاج الدین سے کی۔"      ( ١٩٢٩ء، تذہ کرۂ کاملان رام پور، ٢٥٩ ) ٢ - [ لفظا ]  چھوٹے بیل کی کھال۔ "چھوٹے بیل کی کھال کو جفر کہتے ہیں۔"      ( ١٩٠٤ء، مقدمہ ابن خلدون (ترجمہ)، ٣٦٢:٢ )

اشتقاق

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر