جلالت
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - بزرگی، عظمت، رعب داب۔ "جلال اور جلالت کہتے ہیں بزرگ قدر ہونے اور نیز بزرگی کو۔" ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٣٤:١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اصل لفظ 'جلالۃ' ہے اردو میں اس سے ماخوذ 'جلالت' اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء میں غواصی کے "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بزرگی، عظمت، رعب داب۔ "جلال اور جلالت کہتے ہیں بزرگ قدر ہونے اور نیز بزرگی کو۔" ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٣٤:١ )
اصل لفظ: جلل
جنس: مؤنث