جلدی

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - تیزی سے، عجلت سے، فوراً۔  ابھی تو روٹھ کے بھاگا ہے وہ صنم مجھ سے خدا کے واسطے جلدی کہیں یہیں دیکھو      ( ١٨٣١ء، دیوان ناسخ، ١١٥:٢ ) ١ - شتابی، عجلت، پھرتی، گھبراہٹ۔  جہاں رکھی گلے پر تیغ دم لینے نہیں دیتا تڑپنے کا مزہ کھوتی ہے جلدی مرے قاتل کی      ( ١٨٧٢ء، مرآۃ الغیب، ٢٦٢ ) ٢ - تیزی، تیز رفتاری، سبک روی۔  تیرے تو سن میں وہ جلدی کہ اگر چھیڑ دے تو یوں وہ اڑ جائے کہ جیسے سر آتش زبیق      ( ١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ٣٣٢ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ متعلق فعل 'جلد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'جلدی' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل اور گا ہے بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: جَلْد