جمدھر
معنی
١ - دو دھارا سیدھا خنجر۔ "سردار . داڑھی درست کرتا . جمدھر کمر سے باندھتا۔" ( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک، ٤٢٢ ) ٢ - ایک قسم کا بادامی کاغذ۔ (جامع اللغات) ٣ - ایک قسم کی پتنگ، جو بادامی کاغذ سے بنائی جاتی ہے۔ "کنکوا بھی ایک سے ایک رنگین بنوا ڈالا، الفن، بگلا، . جمدھر۔" ( ١٩٥٤ء، اپنی موج میں، ٣١ )
اشتقاق
سنسکرت میں اصل (یمہ + دھر) سے ماخوذ اردو زبان میں 'جمدھر' مستعمل ہے اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - دو دھارا سیدھا خنجر۔ "سردار . داڑھی درست کرتا . جمدھر کمر سے باندھتا۔" ( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک، ٤٢٢ ) ٣ - ایک قسم کی پتنگ، جو بادامی کاغذ سے بنائی جاتی ہے۔ "کنکوا بھی ایک سے ایک رنگین بنوا ڈالا، الفن، بگلا، . جمدھر۔" ( ١٩٥٤ء، اپنی موج میں، ٣١ )