جمہوری

قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )

معنی

١ - جمہور سے منسوب یا متعلق، غواصی۔       ہم نے خود شاہی کو پہنایا ہے جمہوری لباس جب ذرا آدم ہوا ہے خود شناس و خود نگر     رجوع کریں:   ( ١٩٣٨ء، ارمغان حجاز، ٢١٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جمہور' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'جمہوری' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: جَمْہُور