جنت
معنی
١ - [ اسلام ] مرنے کے بعد صاحب ایمان نیکو کاروں کا مسکن جہاں ایسی نعمتیں موجود ہیں جنھیں نہ کسی بشر نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی کے دل پر ان کا خیال گزرا، بہشت، باغ بہشت۔ "کیا تم کو خیال ہے کہ جنت میں چلے جاؤ گے۔" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٦١:٣ ) ٢ - [ کمپیوٹر ] (Abacus) اباکس (یعنی چینیوں کے شمار و حساب و کتاب کا قدیم آلہ) کا بالائی حصہ۔ "اس کے فریم کو پتلی لکڑی کے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اوپر کے حصے کا نام جنت یا Heaven ہے اور نچلے کا دنیا یا Earth۔" ( ١٩٦٩ء، کمپیوٹر کی کہانی، ٢٨ )
اشتقاق
اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٦١١ء میں "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں