جنرل
معنی
١ - اعلٰی فوجی عہدہ جو کرنل سے اونچا ہوتا ہے، فوج کے اعلٰی عہدیدار یا سردار۔ "امریکن فوج کے جنرل مقیم دہلی نے از راہ عنایت اپنے خاص ہوائی جہاز کے یہاں بھیجنے کا انتظام کر دیا ہے۔" ( ١٩٤٣ء، غبار خاطر، ٣٢ ) ١ - عام، سب کا، جس میں کسی کل کے تمام یا اکثر اجزا شامل ہوں، جسے پورے یا اکثر اختیارات حاصل ہوں، اکثر تراکیب میں مستعمل۔ "یہی سوال اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے پیش ہے۔" ( ١٩٥٢ء، امن کے منصوبے، ١٤ )
اشتقاق
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں اصل حالت اور معنی میں ہی انگریزی سے ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں مستعمل ہے اردو میں بطور اسم اور گاہے بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٢ء میں "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں