جنوب

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - وہ سمت جو شمال کے راست مخالف ہو، طلوع آفتاب کی سمت رخ کیا جائے تو دائیں ہاتھ واقع ہونے والی سمت، دکھن۔ "چوڑائی شمال سے جنوب تک"      ( فوائد الصبیان، ١٤٧ ) ٢ - وہ ہوا جو جنوب کی سمت چلے "دوسری قسم کا نام ہے جنوب یہ ہوا ابروں کو جمع کرتی ہے"۔      ( ١٩٤٠ء، قصیدۃ البردہ، ٣٩٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ ١٦٧٨ء میں غواصی نے استعمال کیا۔ "کلیات غواصی" کے صفحہ ٦٤ پر ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ سمت جو شمال کے راست مخالف ہو، طلوع آفتاب کی سمت رخ کیا جائے تو دائیں ہاتھ واقع ہونے والی سمت، دکھن۔ "چوڑائی شمال سے جنوب تک"      ( فوائد الصبیان، ١٤٧ ) ٢ - وہ ہوا جو جنوب کی سمت چلے "دوسری قسم کا نام ہے جنوب یہ ہوا ابروں کو جمع کرتی ہے"۔      ( ١٩٤٠ء، قصیدۃ البردہ، ٣٩٧ )

اصل لفظ: جنب
جنس: مذکر