جنگل
معنی
١ - وہ لمبا چوڑا میدان جہاں خود رو درخت، گھاس اور جھاڑ جھنکاڑ یا ریگستان ہو، صحرا،بن، بیابان۔ "وہ لق و دق جنگل بیابان جہاں عالم سنسان تھا"۔ ( ١٩٢٧ء، گلدستہ عید، ١٨ ) ٢ - آبادی سے دور جگہ جہاں کھیتی باڑی ہوتی ہو یا چوپائے چرتے ہوں، ویرانہ، ویران جگہ۔ کشت و چمن کا منظر دلچسپ و دلکشا ہے جنگل کے بیل بوٹوں میں خوشنما ادا ہے
اشتقاق
سنسکرت زبان میں اسی تلفظ کے ساتھ رائج تھا۔ اردو میں داخل ہوا اور سب سے پہلے "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں ١٦١١ء میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - وہ لمبا چوڑا میدان جہاں خود رو درخت، گھاس اور جھاڑ جھنکاڑ یا ریگستان ہو، صحرا،بن، بیابان۔ "وہ لق و دق جنگل بیابان جہاں عالم سنسان تھا"۔ ( ١٩٢٧ء، گلدستہ عید، ١٨ ) ٣ - [ مجازا ] بہتات، افراط۔ "تہمتنوں کے جنگل تھے حکیم ندیم جمع تھے"۔