جواد

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ مجازا ]  تیز رفتار گھوڑا کرے قطع رہِ فکر و فرہنگ کی جواد قلم ہے اصل وامون      ( ١٩٦٩ء، مذمور مغنی، ٢٣٧ ) ١ - بہت بخشش کرنے والا، سخی۔ "ہارون الرشید اس زمانے میں فرمانروائے بغداد تھا، بڑا عدل پرور اور جواد تھا"۔      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٩٧:١ ) ٢ - اللہ کے اسمائے صفت میں سے ایک نام۔  ہے ذات تری جواد و غفار و غنی امید تجھی سے ترے افضال کی ہے      ( ١٨٧٤ء، رباعیات، انیس، ٨٣ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مزید فیہ کے باب سے اسم فاعل ہے اردو میں بطور اسم صفت رائج ہے۔

مثالیں

١ - بہت بخشش کرنے والا، سخی۔ "ہارون الرشید اس زمانے میں فرمانروائے بغداد تھا، بڑا عدل پرور اور جواد تھا"۔      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٩٧:١ )

اصل لفظ: جود