جور

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - ظلم، ستم، تعدی، جفا۔  اٹھ اور شکوے نہ کر جور آسمانی کے ستارا وار کھلا پھول شاد مانی کے      ( ١٩٤٦ء، طیور آوارہ، ١٢٩ ) ٢ - [ تصوف ]  باز رکھنا، سالک کا سلوک سے عروج کی ظرف۔ (مصباح التعرف، 95)۔

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: جور
جنس: مذکر