جڑی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کسی درخت وغیرہ کی جڑ جو دوا کے کام آتی ہو۔ "فوراً جڑی پیسی گئی اور انگلی پر اس کا لیپ کیا گیا۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ١١:١ ) ٢ - وہ نباتات جس کی جڑ ہی اس کا پھل یا بیج ہوتا ہے۔ (ا پ و، 135:6)

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'جڑ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے 'جڑی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٨٢ء میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کسی درخت وغیرہ کی جڑ جو دوا کے کام آتی ہو۔ "فوراً جڑی پیسی گئی اور انگلی پر اس کا لیپ کیا گیا۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ١١:١ )

اصل لفظ: جَڑ
جنس: مؤنث