جگالی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - حیوانات کا چارے کو اپنے معدے سے نکال کر منھ میں چبانا۔ فرصت نہیں کہ گھوریں دم بھر فضا میں خالی کرتے ہیں ڈھور ڈانگر کس چین سے جگالی ( ١٩٥٨ء، تارپیراہن، ٢١٤ )
اشتقاق
ہندی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اور ہندی سے اردو میں اصلی حالت اور معنی سمیت ہی عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٦ء میں "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث