جگمگ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - روشنی، چمک دمک، روشن، چمک دار۔  جلتا جیون جگمگ سپنے دیکھے اور رہ جائے کیا پھولے وہ ڈالی جس کو آس ہی راس نہ آئے      ( ١٩٥٨ء، تارپیراہن، ١٤٤ )

اشتقاق

سنسکرت کے اصل لفظ 'جگم' سے ماخوذ اردو میں 'جگمگ' مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم اور گا ہے بطور اسم صفت بھی مستعمل ہے ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: جگم
جنس: مؤنث